19 دسمبر، 2017، 9:38 AM

یمن پر سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 13 یمنی شہید

یمن پر سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 13 یمنی شہید

یمن کے صوبہ شبوہ اور الحدیدہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ شبوہ اور الحدیدہ میں  سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے قرین علاقہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 یمنی شہری شہید ہوگئے۔ ادھر الحدیدہ میں بھی سعودی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ تقریبا تین سال سے مجرمانہ جنگ مسلط  کررکھی ہے جس کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

News ID 1877446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha